مدرسے کےطالبعلم پر تشدد،قاری بغیرکارروائی کے رہا

مدرسے کےطالبعلم پر تشدد،قاری بغیرکارروائی کے رہا
کیپشن: مدرسے کےطالبعلم پر تشدد،قاری بغیرکارروائی کے رہا

ایک نیوز: مدرسے میں شدید تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کے ماں باپ کی عدم موجودگی میں نواب ٹاؤن پولیس نے بچے کے چچا سے بیان لے کر قاری کا صلع نامہ لکھواکرقاری کو چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں عدیل نامی شخص نے 15 پر کال کی کہ ایک بچہ مدرسے کی دیوار کے ساتھ  بری طرح زخمی حالت میں پڑا ہے،پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا حافظ اورنگزیب  مقامی مدرسے  کا طالب علم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاری محبوب نے بچے کو ڈنڈے مار مار کر نیم مردہ کر دیا تھا،طبی امداد کیلئے زخمی بچے کو جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا  ہے۔ قاری محبوب کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

بعد ازاں نواب ٹاؤن پولیس نے بچے کے ماں باپ کی عدم موجودگی میں چچا سے بیان لے کر قاری محبوب کا صلح نامہ لکھوا کر حوالات سے بری کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-03/news-1677839220-1016.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-03/news-1677839220-1087.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-03/news-1677839220-5204.mp4