کراچی: بریانی دینے کے بہانےلڑکی نے ساتھیوں کے  ہمراہ گھر کا صفایا کر دیا

کراچی: بریانی دینے کے بہانےلڑکی نے ساتھیوں کے  ہمراہ گھر کا صفایا کر دیا

ایک نیوز: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں لڑکی نے بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹ لیا ،نوجوان لڑکی اپنے ساتھیوں کے  ہمراہ واردات کر کے فرار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں لڑکی نے بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹ لیا نوجوان لڑکی نے لیاقت آباد نمبر 6 میں اپنے دو ساتھیوں کے  ہمراہ واردات  کی اور وہاں سے فرار ہو گئی۔  لڑکی نے گھر میں موجود خاتون کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔ ڈاکو لڑکی، خاتون کو لے کر ایک کمرے میں بیٹھی رہی  اور ڈاکو لڑکی کے ساتھیوں نے پورے گھر کا صفایا کردیا ۔
ملزمان گھر سے نقدی ،چار تولہ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔  پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ گھر سے  فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لیئے کوشش شروع کر دی گئی ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-03/news-1677838981-4106.mp4