ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھر کر پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخ تجویز کی تھی۔ صدر عارف علوی نے 30 اپریل کو انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو پنجاب کے انتخابات سے متعلق خط لکھ دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخ تجویز کر دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔ پنجاب میں انتخابات کیلئے اتوار کا دن ترجیحی بنیادوں پر مقرر کیا جائے۔ خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 اور 58 کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے خط موصول ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کی جس کے بعد 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کی منظوری دے دی گئی۔
President Dr. Arif Alvi has announced the date of 30th April 2023 (Sunday) for holding the general elections of the Provincial Assembly of Punjab. pic.twitter.com/tktyD1hz73
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 3, 2023
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے گورنر کے پی کے غلام علی کو بھی خط لکھا ہے ۔ جس میں گورنر کے پی سے پولنگ ڈے کی تاریخ مانگی گئی ہے۔