وزیراعظم کی ایڈوائس پر نیا گورنر بلوچستان تعینات، صدر نے منظوری دیدی

وزیراعظم کی ایڈوائس پر نیا گورنر بلوچستان تعینات، صدر نے منظوری دیدی

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر نیا گورنر بلوچستان تعینات، صدرمملکت عارف علوی نے منظوری دے دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری۔

قبل ازیں نئے گورنر بلوچستان کی تقرری  کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں نے بی این پی مینگل کے امیدوار کے نام پر اتفاق  کیا تھا۔ بی این پی مینگل کے امیدوار ملک ولی محمد کاکڑ کو گورنر بلوچستان بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ملک ولی کاکڑ کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نئے گورنر کی تعیناتی کی ایڈائس صدرمملکت کو بھجوائی جس میں ملک ولی کاکڑ کا نام تجویز کیا گیا۔ 

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کی منظوری دی۔ 

ملک والی کاکر کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے۔ چند دن قبل ملک ولی کاکڑ نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ اس وقت اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔