ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ( ن) کے انتخابی نشان شیر سے مماثلت رکھنے والے4 جانوروں کے انتخابی نشانات فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہرن ، ریچھ، بکری اور گائے کے انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہو گا اس لیے مذکورہ جانوروں کے نشانات کو فہرست سے ختم کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے انتخابات نشانات پر اعتراضات جائز نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز (ن) کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کردیئے۔