مبینہ زیادتی کیس، انصاف نا ملنے پر خاتون اور بیٹی کی خود کشی کی کوشش

Mar 03, 2023 | 13:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :شیخوپورہ میں کمسن لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملہ پر پولیس سے انصاف نا ملنے پر خاتون اور اسکی کمسن بیٹی نے خود کشی کی کوشش کی جسے شہریوں نے ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس سے انصاف نا ملنے پر خاتون اور اسکی کمسن بیٹی نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی جسے شہریوں نے ناکام بنا دیا۔ ماناوالہ کی رہائشی خاتون رضیہ بی بی اور اسکی 13سالہ کمسن بیٹی گلشن کو چند روز قبل دودھ فروش نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کےباجود بھی پولیس ملزم کو پکڑتی ہے اور چھوڑ دیتی ہے۔ہم تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر ہمارا شنوائی نہیں ہورہی تھی جس کی وجہ سے خودکشی کا قدم اُٹھایا۔متاثرہ خاتون ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ کے رویہ سے دلبرداشت ہوکرڈی ایس پی کے پاس پہنچ گئی۔خود کشی کرنے والی خاتون اور اسکی بیٹی کو ریسکیو کرکے ڈی ایس پی سٹی تھانہ بی ڈویژن لے گئے ہیں۔  لڑکی کی خودکشی اور زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

مزیدخبریں