یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو 8مارچ کو وطن واپس لایا جائے گا

Mar 03, 2023 | 13:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: یونان سے ڈی پورٹ کئے  جانے والے 171 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز سے 8 مارچ کو وطن واپس لائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم 171 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔  پاکستانیوں کو لانے کے لئے خصوصی طیارہ یونان بھیجا جائے گا۔171 پاکستانی 8 مارچ کو اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ یورپی یونین اسکورٹ پولیس کے حکام بھی طیارے میں ساتھ آئیں گے۔
 ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اور دیگر وطن واپس آنے والوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔دستاویزات، کورنا ٹیسٹ کارڈ اور دیگر ایس او پیز کی چیکنگ کی جائے گی۔وطن واپس آنے والوں کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال ہو گی۔171 پاکستانیوں کو غیر قانونی رہائش، جعلی دستاویزات رکھنے اور ویزا ایکسپائر ہونے پر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یونان نے پاکستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ روکنے کے لیے نئی امیگریشن پالیسی بنانے، پاکستان سے ورکرز کو قانونی ویزے دینے اور براہ راست پروازوں کے لیے پی آئی اے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔  ان فیصلوں سے متعلق یونان کی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

مزیدخبریں