الیکشن کمیشن نےصوبہ پنجاب کا مجوزہ انتخابی شیڈول تیار کر لیا

الیکشن کمیشن نےصوبہ پنجاب کا مجوزہ انتخابی شیڈول تیار کر لیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نےصوبہ پنجاب کا مجوزہ انتخابی شیڈول تیار کر لیا

ایک نیوز: چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری۔ الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کا مجوزہ انتخابی شیڈول تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید اور ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کو 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم سنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مئی کے آغاز میں پنجاب کے انتخابات کرانے کا مجوزہ پلان سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج صدر کو مجوزہ شیڈول بھجوائے جانے کا امکان ہے۔