کمبوڈیا: غداری کیس میں اپوزیشن لیڈر کو 27 سال قید کی سزا

Mar 03, 2023 | 13:22 PM

ایک نیوز: کمبوڈیا کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو غداری کے کیس میں 27 سال قید کی سزا سنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا گھر میں نظربند تھے، ان کے خلاف تین سال سے غداری کا مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں کورونا کے باعث تاخیر ہوئی۔

اب کمبوڈیا کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا کو غداری کا مرتکب قرار دے کر 27 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کمبوڈیا کی میونسپل کورٹ نے کمبوڈیا نیشنل پارٹی کے سابق صدر پر سیاست میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی ہے جبکہ انہیں اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیم سوکھا کو 2017 میں بغیر کسی وارنٹ کے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی درخواست ضمانت کو متعدد بار مسترد کرکے انہیں گھر میں نظربند رکھا گیا تھا۔

کمبوڈیا کی حکومت نے کیم سوکھا پر بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

مزیدخبریں