ایک نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک پاکستانی تاجر کی ایک ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی جس نے شادی کی تقریب کے دوران دلہن کو اس کے وزن کے برابر سونے کا جہیز پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ویڈیو کلپ دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے سرخ اور سبز رنگ کا روایتی پاکستانی لباس پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے دولہا کے ساتھ چل رہی ہے۔ جس کے بعد وہ بڑے پیمانے کے ترازو کے دو پلڑوں میں سے ایک پر بیٹھ گئی اور مدعو کرنے والوں میں سے ایک نے دوسرے پلڑے میں سونا رکھنا شروع کیا جو کہ جو اس کے وزن کے برابر ہوگیا۔
واضح رہے کہ دولہے نے دلہن کا مہر اس کے وزن کے برابر سونا دینے کا ارادہ کیا تھا۔ جب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی، بہت سے لوگوں نے کہا کہ پیسے کا غیر ضروری استعمال ہے۔ دوسرے لوگوں نے بھی اس وقت جب پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے اس طرح کے دکھاوے پر کڑی تنقید کی ۔
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ یہ شادی دبئی میں ہوئی ہے۔ سب کو اس وقت حیرت ہوئی جب بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ استعمال کیا گیا سونا جعلی تھا اور یہ ویڈیو "جنرل ویڈنگ تھیم" کا حصہ تھی جسے بالی ووڈ کی مشہور فلم "جودھا اکبر" کی نقل کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا۔