وٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب ایپ پرادائیگیاں کی جاسکیں گی

Mar 03, 2023 | 13:03 PM

ایک نیوز : برازیل کے سنٹرل بنک  نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے میٹا پلیٹ فارمز  کو وٹس ایپ کے ذریعے  ادائیگیوں کی اجازت دیدی۔

META.O کی  ادائیگیاں اب  میسجنگ ایپلی کیشن WhatsApp کے ذریعے، موجودہ مقامی پیئر ٹو پیئر ادائیگی کے نظام پر  کی جاسکے گی ۔

 یادرہے برازیل میں واٹس ایپ صارفین 2021 سے ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کے درمیان ادائیگیاں کرنے کے قابل ہیں، لیکن نئی پیشرفت تاجروں کے لیے ادائیگیاں وصول کرنے کی ایک نئی سہولت کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے ۔

وٹس ایپ لاطینی امریکا کے سربراہ گیلہرم ہارن نے کہا ہے کہ جلد ہی، واٹس ایپ صارفین ماسٹر کارڈ ا، ویزا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ساتھ مصنوعات اور خدمات کے لیے براہ راست ادائیگی کر سکیں گے۔

برازیل کے  سنٹرلبینک کی جانب سے گرین لائٹ کے فوراً بعد، میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے بھی  اپنے انسٹاگرام نشریاتی چینل پر  اسے بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ چھوٹے کاروباروں کو واٹس ایپ پر ہی ادائیگی کر سکیں گے۔

مزیدخبریں