سرکاری گندم پرائیویٹ مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت، ڈپٹی ڈائریکٹر معطل

Mar 03, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز ( سدھیر چودھری):  محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے  جس میں  ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان کو معطل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہناہے کہ کیس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ خوراک  کا کہنا ہے کہ وہاڑی کے سرکاری گوداموں میں 637 میٹرک ٹن گندم اوپن مارکیٹ میں بیچ دی گئی ہے۔ 
سرکاری گوداموں سے گندم چوری کرکے پرائیویٹ مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی گئی ہے۔

 سیکرٹری خوراک زمان وٹو کے مطابق  چوری فروخت کی جانے والی گندم کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق 6 کروڑ37 لاکھ روپے ہے۔ پنجاب کے دیگر سرکاری گوداموں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے۔

مزیدخبریں