عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 مارچ کو پیشی کیلئےایس او پیز جاری

Mar 03, 2023 | 12:53 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9مارچ کو پیشی کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کےکمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی،اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سرکلر کے مطابق عمران خان کے وکلاء کو 15ناموں کی لسٹ مہیاکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسیشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ مہیاکرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔8 مارچ دوپہر 3بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی سماعت کورٹ روم نمبر 1 میں 3 بجے مقرر ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو عدالت عالیہ اسلام آباد نے  اقدام قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک کےلیے منظور کی تھی۔

مزیدخبریں