کین کمشنر کا کسانوں کو ادائیگی نا کرنے پر شوگر ملوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

Mar 03, 2023 | 12:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  دوماہ گزر جانے کے باوجود شوگر ملوں نے کسانوں کے اربوں روپے ادا نہ کئے جس پر  کین کمشنر نے ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق  اشرف شوگر ملز کے ذمے 84 ارب، آدم شوگر ملز 30کروڑ، حمزہ شوگر ملز پر 2ارب55کروڑروپے واجب الادا ہیں۔ جس پر  کین کمشنر نے واجبات کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔  کسانوں کو دیے جانے والے واجبات میں  رمضان شوگر ملز کے ذمے 2 ارب، جے ڈی ڈبلیوون2ارب، جے ڈی ڈبلیوٹوشوگرملزایک ارب24کروڑ اور اتحاد شوگرملزایک ارب 63کروڑروپے واجب الادا ہیں۔

اس کے علاوہ  ہنزہ شوگر ملز کے ذمے کسانوں کے ایک ارب 25 کروڑ روپے، رحیم یارخان شوگر ملزایک ارب79کروڑ اورلیہ شوگرملز45کروڑروپے واجب الادا ہیں۔ العربیہ شوگر ملز نے کسانوں کے 75 کروڑ روپے، فاطمہ شوگرملزپونے دوارب،شیخوشوگرملز2ارب17کروڑ،تاندیلیانوالہ ٹوڈیڑھ ارب روپے دینا ہیں۔ طارق کارپوریشن جڑانوالہ نے 82 کروڑ،چنارشوگرملز53کروڑ،رسول نوازشوگرملز64کروڑ، تاندیلیانوالہ ون 83کروڑ،شکرگنج ون65کروڑ دینا ہیں۔ شکرگنج شوگرملزٹو56کروڑ،مدینہ شوگرملز95کروڑ،سفینہ شوگرملز55کروڑ،ٹواسٹارز58کروڑ روپے اداکرنا ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے پتوکی شوگرملز23کروڑ،شاہ تاج شوگرملز93کروڑ،سیون اسٹارشوگرملز72کروڑاورجہانگیرترین شوگرملز نے 66کروڑروپےاداکرنا ہیں۔  ایس ڈبلیوشوگرملز نے 43کروڑ،پاپولرشوگرملزنے67کروڑ،نون شوگرملز نے76کروڑروپے اداکرنا ہیں۔ دریاخان شوگرملزنے94کروڑ اور المعیزٹوشوگرملزنےکسانوں کے86کروڑروپے اداکرنا ہیں۔
 کسانوں نے سیکرٹری خوراک زمان وٹو سے ادائیگیاں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری فوڈ کا کہنا ہے کہ شوگرکین فیکٹریزایکٹ کے تحت کسانوں کی سی پی آرپر شوگرملوں سے ادائیگیاں کرائی جائیں گی۔ شوگرملز15روزکے اندرسی پی آر پر ادائیگیاں کرنے کی پابند ہیں۔ سیکڑوں کسانوں کی شکایات ہمارے پاس پہنچ چکی ہیں جن پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں