اغوا ہونےوالی کمسن بچی بازیاب، پڑوسی میاں بیوی گرفتار

اغوا ہونےوالی کمسن بچی بازیاب، پڑوسی میاں بیوی گرفتار

ایک نیوز: کراچی کے علاقے نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ماہ  کی بچی کو بازیاب کروا لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق نیو کراچی پولیس نے پاور ہاؤس کے قریب کارروائی کرتے ہوئےاغوا ہونے والی کمسن بچی کو بازیاب کروا لیا ہے۔  اغوا میں ملوث بچی کے پڑوسی،میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس  کے مطابق  علی رضا کی بیوی کسی کام سے باہر گئی تو اپنی بچی نتاشا کو اپنے پڑوسن کے پاس چھوڑ گئی تھی۔ اس دوران ملزمان دانش اور اسکی بیوی کرن عرف افشاں گیارہ ماہ کی کمسن بچی کو لیکر گھر خالی کر کے فرار ہوگئے۔

بچی کے والد علی رضا کی مدعیت میں نیو کراچی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کی ہے۔ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیاد پر دونوں ملزمان میان بیوی کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ بچی کی بازیابی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس پارٹی کو پھولوں کے ہار اور مٹھائی پیش کی گئی ہے۔