وزیر اعظم نے بھارہ کہو میں زیر تعمیر پل گر نے کا نوٹس لے لیا

Mar 03, 2023 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی اس حادثے کے ہر پہلو کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ   بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہے۔واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ  بھارہ کہوزیرتعمیر پل کا پلر گارڈر گرگیا پلرگاڈر گرنے سےکسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا  تھا۔سی ڈی اے زرائع کا کہنا تھا کہ اعلی حکام نے 23مارچ کو جلد از جلد منصوبے کی تکمیل کا سی ڈی اے کو الٹی میٹم دیا تھا۔ جبکے سی ڈی اے حکام نے اپریل تک کا وقت مانگا تھا لیکن اعلیٰ حکام  نے فوری طور پر منصوبے کا مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے منصوبے پر جلد بازی میں کام کی وجہ سے ایک بار پھر نقصان ہوا ہے۔

مزیدخبریں