لاہور کی آب و ہوا شہریوں کیلئے مضر صحت

لاہور کی آب و ہوا شہریوں کیلئے مضر صحت

ایک نیوز :محکمہ تحفظ ماحولیات نے  پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور میں  ائیر کوالٹی انڈیکس آج 142 ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ گزشتہ روز ائیر کوالٹی انڈکیس 162 تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔   نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گلبرگ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 124 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس95ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شالے ویلی رینج روڈ، راولپنڈی  میں ائیر کوالٹی انڈیکس50 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہناہے کہ  تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد میں ائیر کوالٹی اندکس 169 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میر پور خاص کا 156، کراچی کا 151ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد کا ائیر کولٹی انڈکس 141 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں ائیر کولٹی انڈکس 102 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں ائیر کولٹی انڈکس 98، ایبٹ آباد میں 72، مرادکے میں 70 جبکہ مانگلا میں ائیر کوالٹی انڈکیس 68 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔