سری لنکن ٹیم حملے کے14 سال مکمل، شہید ٹریفک وارڈن کی قبر پرسی ٹی او لاہور کی حاضری

سری لنکن ٹیم حملے کے14 سال مکمل، شہید ٹریفک وارڈن کی قبر پرسی ٹی او لاہور کی حاضری

ایک نیوز: لاہور، گلبرگ کے علاقے  قذافی اسٹیڈیم کے قریب سری لنکن ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس   ملازمین کو آج چودہ سال بیت گئے ۔

 رپورٹ کے مطابق سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نےشہید ٹریفک وارڈن تنویر اقبال کی قبر پر حاضری دی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اخلاق احمد اور ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بھی شہید کی قبر پر سلامی پیش کی۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز  کا اس موقع پر کہنا ہے کہ شہید تنویر اقبال سری لنکن ٹیم کے ساتھ بطور پائیلٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔پولیس نے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کھبی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔ ہم اس ملک کے وقار اور عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ہم اپنے شہیدوں کو نہ بھولے ہیں  اور نہ ہی بھولے گے۔شہداء قیمتی اثاثہ ہیں ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا ہے۔ 

سی ٹی او لاہور  کا مزید کہناتھا کہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں۔ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہم اپنے ہیروز کی خدمات اورقربانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں گے۔