ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں حلیم عادل شیخ نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے عمران خان کو آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے عمران خان سے لاہور میں اہم ملاقات کی،حلیم عادل شیخ نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے عمران خان کو آگاہ کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ صحتیابی کے بعد سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا۔سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت سندھ کے عوام کو ہے،سندھ میں عوام کو زرداری مافیا سے نجات دلوائیں گے،مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سندھ میں خودکشیاں ہورہی ہیں، عمران خان نے سندھ میں لاقانونیت اور مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کی بھی ہدایات کردی۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کے سندھ میں آنے سے پہلے عوام تیار ہوجائے، اگلے ہفتے سے پورے سندھ میں ویلکم عمران خان مہم چلائیں گے، عمران خان کا پیغام سندھ کے شہر شہر جاکر پہنچائیں گے،ویلکم عمران خان مہم میں سندھ بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کیئے جائیں گے،سندھ بھر میں ریلیاں اور کنونشن منعقد کئے جائیں گے، وکلاء سمیت پی ٹی آئی کی تمام ذیلی تنظیموں کے ساتھ ملکر مہم چلائی جائیں گی،سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی سے نجات دلوانے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔