عدالت نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا

Mar 03, 2023 | 11:52 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت  ہوئی جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے محکمہ واپڈا کو لاہور میں درخت کاٹنے سے روک دیا ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن کا کہناہے کہ واپڈا اہلکار لائنوں کو سیدھا کرتے وقت درخت کاٹ رہے ہیں ۔  جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا۔اسموگ  لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرہ ناک ہے ۔؎

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئر مین پی این ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ عدالت کی جانب سےفصلوں کی باقیات سے متعلق جدید مشینری کے بجٹ کو  روکنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

عدالت کا کہنا تھا کہ کلمہ چوک انڈر پاس کا نگران وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا جو نگران وزیر اعلیٰ کا اختیار نہیں ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو اتنی جلدی افتتاح کرنے کی کیا تھی؟ ابھی تو کلمہ چوک  انڈر پاس زیر تعمیر ہے۔  انڈر پاسز اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس کی وجہ سے شہر میں  ٹریفک جام رہتی ہے۔  کیا ایل ڈی اے  ٹریفک جام میں چاہتی ہے کہ شہری گاڑیوں میں مر جائیں ؟

رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات میں مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا کی گئی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا۔ 

مزیدخبریں