سبزی منڈی میں آلو پیاز کے گوداموں میں آتشزدگی، کروڑوں کا مال جل گیا

Mar 03, 2023 | 09:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی میں سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کے گوداموں میں لگنے والی آگ نے گوداموں میں سوتے ہوئے مزدوروں کو اپنی لپیٹ میں لیا لیکن ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام کی دیوار توڑ کر چاروں کو نکال لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ آگ آلو پیاز کے گوداموں میں لگی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

گودام مالکان کے مطابق آگ نے 2 گوداموں کو لپیٹ میں لیا تھا جس سےکروڑوں کا نقصان ہوا، گوداموں میں آلو اور پیاز بھرے ہوئے تھے، آگ کس طرح لگی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزیدخبریں