اسرائیل بمباری جاری،7فلسطینی شہید،متعددزخمی

ایک نیوز:رفح میں اسرائیل کی بمباری جاری،مزیدسات فلسطینی شہیدجبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ خواتین اوربچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےاسرائیلی جارحیت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسے سنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
عرب میڈیاکےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی رفح میں بمباری سےمزید2فلسطینی شہیدجبکہ متعدد زخمی ہوگئے،اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ میں گھر پر حملہ،5فلسطینی شہیدہوگئے۔ اسرائیلی آباد کاروں نے رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ بھی کیا۔