عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوقانون کیساتھ کھڑےہیں،عارف علوی

عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوقانون کیساتھ کھڑےہیں،عارف علوی
کیپشن: I pay tribute to the judiciary who stand with the law, Arif Alvi

ایک نیوز:سابق صدرڈاکٹرعارف علوی نےکہاکہ عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوقانون کیساتھ کھڑےہیں۔
تفصیلات کےمطابق سابق صدرڈاکٹرعارف کاکہناتھاکہ جب لڑائی لڑنی ہو تو ایک کے بعد ایک وجہ مل جاتی ہے، لڑائی والی کیفیت سے باہر آئیں ، حمود الرحمن رپورٹ پاکستان اور عدلیہ کی رپورٹ ہے،حمود الرحمن رپورٹ سے فوج سویلین سیاستدانوں کو سیکھنا چاہئیے غداری کا مقدمہ والی باتوں سے باہر نکلیں،ارباب اختیار سوچیں معاملے میں پیش رفت کریں، بند گلی سے نکلا اور پیچھے ہٹا جائے تاکہ معیشت بہتر ہو۔
 عارف علوی کامزیدکہناتھاکہ ملک کو اس وقت تعمیر کی ضرورت ہے، تین ڈیمانڈز ہیں قانون کی بالادستی ہو ، بانی پی ٹی آئی کو رہا اور مینڈیٹ واپس کیاجائے، ۔ امید پر دنیا قائم ہے حق و سچائی کےلئے کوشش کرتا رہوں گا، جیل میں جو ہے اس سے کہا جاتا دل بڑا کرو تم معافی مانگ لو، آئی ایم ایف ٹیکس بڑھائے گی جو خرچ کرتے ہیں ٹیکس سے ریکور کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا یہ حق ہے کہ اگر کوئی تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے تو وہ کیس سے الگ ہوجائے ۔