ایک نیوز:الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کےلئےالیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواستیں جمع کرادی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی اسلام آباد سے منتخب تینوں نیشنل اسمبلی ممبرز نے موجودہ الیکشن ٹربیونل کی شفافیت اور غیر جانبدار ہونے پر اعتراضات اٹھا دیے ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ درخواست دہندگان میں ممبر نیشنل اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل شامل ہیں ۔
درخواست دہندگان نے پٹیشن میں استدعا کی ہے کہ درخواست دہندگان کو خدشہ ہے کہ اُنہیں انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے درخواست دہندگان مطمئن نہیں ہیں،معزز ٹریبونل اس معاملے میں غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے، ٹریبونل کے مذکورہ عمل میں تعصب ہے، ٹریبونل غیر جانبداری سے کام نہیں کر رہا، آرٹیکل 4 کے مطابق جو کہ کسی بھی فرد کا بنیادی حق ہے اُس کے مطابق اُس کے ساتھ معاملہ کیا جائے،قانون کے تحفظ و بالادستی اور اُس کے مطابق سلوک کیا جانا،قانون کے مطابق ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔
درخواست دہندگان نےموقف اختیارکیاکہ آرٹیکل 4کے تحت ہرپاکستانی شہری کا منصفانہ ٹرائل اُس کا حق ہے، چاہے وہ پاکستان کے اند ر ہو یا پاکستان سےباہرآرٹیکل 4کے مطابق اپنے شہری حقوق کے تعین کے لیے اور ذمہ داریاں یا اس کے خلاف کسی مجرمانہ الزام میں ایک شخص منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کا حقدار ہوگا۔ اس مقدمے میں درخواست دہندگان کے حق سے متعلق مقدمے کی سماعت متعصبانہ اور داؤ پر لگائی جا رہی ہے۔
درخواست دہندگان کے مطابق انہوں نے عام انتخابات 2024 میں کامیابی حاصل کی۔ مندرجہ بالا گزارشات کے پس منظر کے پیش نظرانصاف کی فراہمی کے لیے الیکشن پٹیشن نمبر 73 برائے2024 کی کارروائی سے ٹریبونل اسلام آباد کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔
درخواست دہندگان کی جانب سے اس معاملے میں مزید ریلیف کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ہے، اس سلسلے میں کمیشن جو مناسب ریلیف سمجھے، وہ فراہم کیا جائے۔
الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کیلئےالیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع
Jun 03, 2024 | 18:25 PM