قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کامعاملہ، نیب نےسپیشل سیکرٹری کاکمرہ سیل کردیا

Jun 03, 2024 | 18:13 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی میں سابقہ دور حکومت میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ نیب نے قومی اسمبلی کے گریڈ 22 کے مستعفی اسپیشل سیکرٹری برائے ایڈمن چودھری مبارک کا کمرہ سیل کردیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق نیب ٹیم نے چودھری مبارک علی کے دفتر سے ضروری کاغذات کو بھی تحویل میں لیا۔ نیب ٹیم نے قومی اسمبلی کے مستعفی سپیشل سیکرٹری چودھری مبارک کے سٹاف سے پوچھ گچھ بھی کی۔ چودھری مبارک علی نے چند روز قبل اسپیشل سیکرٹری برائے ایڈمن سے استعفی دے دیا تھا۔

ذرائع کےمطابق اسپیکر نے چودھری مبارک علی کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔ چودھری مبارک علی ریٹائرمنٹ کے باوجود قومی اسمبلی میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔ چودھری مبارک علی پر قومی اسمبلی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے۔نیب سابق سپیشل سیکرٹری سے انکوائری بھی کررہا ہے ۔

مزیدخبریں