ایک نیوز:چیف جسٹس کےخلاف سیاسی جماعت کےترجمان کےحالیہ بیان پرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ردعمل دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس کے خلاف ایک سیاسی جماعت کے ترجمان کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےجاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ عدلیہ اور خاص طور پر موجودہ چیف جسٹس نے آئین اور ریاست کے متعلقہ قوانین کے مطابق انصاف کی فراہمی کو منصفانہ اور غیر جانبداری سے یقینی بنانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ چیف جسٹس کو سیاسی جماعتوں کے مقدمات سے الگ کرنے جیسے مطالبات بے بنیاد اور پہلے سے تصور شدہ تصورات پر مبنی ہیں، اگر مذکورہ سیاسی جماعت یا کسی فرد کو کوئی اعتراض ہے تو مناسب قانونی طریقہ کار یہ ہوگا کہ میڈیا میں سیاسی نعروں کی تشہیر کی بجائے درخواست دائر کی جائے۔
سپریم کورٹ بار چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔