ایک نیوز:سائفرکیس میں بری ہونےکےبعدشاہ محمودکورہائی ملےگئی یانہیں؟
تفصیلات کےمطابق سائفرکیس میں بری ہونےباوجودتحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمودقریشی اڈیالہ جیل سےرہانہیں ہونگے۔
ذرائع کےمطابق شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی لاہور میں درج نو مئی کے آٹھ کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں،لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی، لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 25 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی۔
ذرائع کےمطابق نو مئی کے 8 کیسز میں گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی منظور ہوا تھا، شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں درج نو مئی کے 8 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔