ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت سپیشل افرادکوماہانہ وظائف دینےکےحوالےسےاجلاس ہوا۔ پہلے فیز میں سپیشل افراد کو تین سال کے لئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سپیشل افراد کا وظیفہ چھ ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا ،تقریباً 30ہزار سپیشل افراد کو تین سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
ضرورت مند افراد وزیر اعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن 0800-02345 پر وہیل چیئر کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا ۔
مریم نوازنےکہاکہ سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد کی زندگی سہل بنانے کے لئے وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات دیئے جائیں گے ۔سپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈئزپبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں،ہر ممکن معاونت کریں گے۔
سینیٹرپرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔