بارشیں کب ہونگی؟محکمہ موسمیات نےنویدسنادی

Jun 03, 2024 | 17:04 PM

ایک نیوز:بارشیں کب ہونگی؟محکمہ موسمیات نےنویدسنادی۔
تفصیلات کےمطابق گرمی کےستائےعوام کےلئے خوشخبری محکمہ موسمیات نےرواں ہفتےایک بارپھرسےبارشوں کی پیشگوئی کردی۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےکہاکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں، تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہے۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات  کردی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےکےمطابق راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک ،چکوال، جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔گجرات ،گجرانوالہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارش کے امکانات ہیں ۔ لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔
عرفان علی کاٹھیانےمزیدکہاہےکہ جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی ۔پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کو بروقت احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے محکمانہ کوآرڈینیشن ناگزیز ہے۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے نےکہاہےکہ شہری آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلی جگہوں پر مت جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں