بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین پر نیپرا کا ایک اور وار 

بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین پر نیپرا کا ایک اور وار 
کیپشن: Another blow by NEPRA to consumers who pay huge electricity bills

ایک نیوز:صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہوگئے  ۔ 

ذرائع  کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی   ہے۔ بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے ۔ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردی۔ نیپرا کی جانب سے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ۔

نیپرا   نے  ہدایت جاری   کی ہیں  کہ قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیاجائے ۔ آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے کی بھی ہدایت   کی گئیں ہیں۔ 

نیپرا نے سرکاری چھٹی کے باعث بل  کی   عدم ادائیگی پر صارفین سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت   بھی کردی ہے۔