ایک نیوز: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے چلڈرن ہسپتال میں خسرہ کے مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے چلڈرن ہسپتال گوجرانولہ میں داخل خسرہ سے متاثرہ بچوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کے حوالہ سے دریافت کیا اور فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں بھی خسرہ کے بہت ذیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، پنجاب بھر میں خسرہ کے بچوں کی تعداد 3200 سے زیادہ پورے سال میں نہیں تھی، ہمارے دور میں 90 فیصد بچوں کو خسرہ کی ویکسین دی گئی ہے۔
پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہو چکی ہے، پچھلے 4 سال میں صحت کے شعبے میں ریورس سپیڈ نے نااہلی کی انتہا کر دی گئی ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں جن لوگوں نے فرائض سے روگردانی کی ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔ دو ہفتوں کے اندر پنجاب بھر کے بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز تعینات کردیں گے ۔ کلینکس آن ویلز میں بھی خسرہ کی تمام ادویات پہنچا دی گئی ہیں ۔
پولیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں پولیو مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ پولیو کے نمونہ جات ملے ہیں،لیکن ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ جن علاقوں میں پولیو وائرس کے نمونہ جات پائے ہیں وہاں پر ہم نے پولیو کمپین تیز کر دی ہے ۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کے پی کے لوگ بھی علاج معالجہ کے لیے راولپنڈی آتے ہیں، ہیلتھ کارڈ 2014 میں نواز شریف لے کر آئے تھے ۔ جس کو 2018 میں انصاف کارڈ کا نام دے دیا گیا۔ اب ہم ہیلتھ کارڈ میں تبدیلی لے کر آئے گئے جس سے غریب عوام کو فائدہ ہو گا۔