گھوٹکی: شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس   کی سماعت 6 جون تک ملتوی

Jun 03, 2024 | 15:22 PM

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی  عدالت نے شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس    کی   سماعت 6 جون تک ملتوی کردی ۔  

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر پیش ہوئے ۔عدالت نے  کیس کے متعلق مکمل رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم  دیتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی ۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ  آئندہ سماعت تک مزید رپورٹ پیش کریں گے۔   

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ بھی گھوٹکی پہنچ گئے ۔ 

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ   کا کہنا ہے کہ  نصراللہ گڈانی قتل کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔ بلائنڈ  مرڈر کیس ہے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ،جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائے گے ۔ نصراللہ گڈانی کے ورثاء کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے  ۔   

مزیدخبریں