گھر میں چوری کیلئے آنیوالا چور ’اے سی‘ چلا کر وہیں سوگیا

گھر میں چوری کیلئے آنیوالا چور ’اے سی‘ چلا کر وہیں سوگیا
کیپشن: The thief who came to steal the house turned on the AC and slept there

 ویب ڈیسک:بھارت کے ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والا شخص ڈرائنگ روم میں ائیر کنڈیشن دیکھ کر وہیں لیٹ گیا اور خوابِ خرگوش کے مزے لینے لگا۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں نشے میں دُھت چور 2 جون بروز کو داخل ہوا ، ڈرائنگ روم میں چور کی نظر اے سی پر پڑی، ملزم نے اے سی چلایا اور وہیں زمین پر لیٹ کر سوگیا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر ایک ڈاکٹر سنیل پانڈے نامی شخص کا تھا جو اہلخانہ سمیت گھر میں موجود نہیں تھے، ملزم نے گھر خالی دیکھا تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔

گھر میں داخل ہونے کے بعد جب اس نے ڈرائنگ روم میں اے سی دیکھا تو اسے چلا کر کُشن زمین پر رکھ کر وہیں سوگیا تاہم گھر کا دروازہ کھلا ہوا دیکھ کر پڑوسیوں نے ڈاکٹر سنیل کو فون کرکے مطلع کیا۔

بعدازاں ڈاکٹر سنیل نے پولیس کو فون کرکے ان کے گھر پہنچنے کا کہا کیونکہ وہ گھر سے کافی دور تھے، پھر پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر چور کو اٹھایا اور حراست میں لے لیا۔