کھانے کے ذائقے کو بہتر کرنے والا سمارٹ چمچ

Jun 03, 2024 | 15:04 PM

ویب ڈیسک: جاپانی ٹیک کمپنی کیرن نے کھانے کا ذائقہ مزید بہتر اور لوگوں کی صحت سے متعلق مثبت کردار ادا کرنے کیلئے ایک اسمارٹ چمچ متعارف کرایا ہے۔
کیرن کمپنی نے ایک اسمارٹ چمچ متعارف کرایا ہے جسے ایلک  سپون  کا نام دیا گیا ہے۔ یہ زباں پر موجود ذائقہ محسوس کرنے والے حصے ذائقہ کی کلیوںکے نمک کے بارے میں تاثر کو بہتر بناتا ہے اور اس طرح کھانے کا ذائقہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔
ماضی میں کمپنی کے محققین نے میجی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر ایسے  سمارٹ کچن ویئر تیار کیے تھے جو کھانے کے ذائقے کو نمکین اور مزیدار بنانے کے لیے بجلی کا استعمال کرتے تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے مارکیٹ میں ایک اسمارٹ چمچ کی نقاب کشائی کی۔

           ایلک  سپون لوگوں کی صحت کو بہتر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ نمک کے ذائقے کو مصنوعی بنا کر لوگوں کی خوراک میں سے نمک کو کم کیا جاسکے۔

چمچ کی نوک میں ایک ایسا آلہ موجود ہے جو چمچ میں رکھے نوالے میں ایک برقی چارج منتقل کرتا ہے اور ساتھ ہی زبان کے گرد ایک برقی لہر بھی پیدا کرتا ہے۔ یہ دونوں عمل کھانے میں سوڈیم آئنز کو اکٹھا کرنے کا سبب بنتے ہیں جس کے نتیجے میں کھانا نمکین اور ذائقہ دار محسوس ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں