ڈرل انسٹرکٹر نے زیر تربیت پولیس افسر کو تھپڑ ماردیا 

Jun 03, 2024 | 14:51 PM

ایک نیوز: آئی جی پنجاب  نے ڈرل انسٹرکٹر  کے  زیر تربیت پولیس افسر کو  تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لے لیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق   آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرل انسٹرکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی ہے۔  

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ماتحت افسران کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔ 

مزیدخبریں