کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کا ایک اور اعزاز   

کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کا ایک اور اعزاز
کیپشن: Another honor for Commonwealth gold medalist Noah Dastgir Butt

ایک نیوز: نوح دستگیر بٹ   نے ازبکستان میں منعقدہ ورلڈ سٹرانگ ایونٹ میں گولڈ میڈل  جیت لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  مقابلوں میں 16 ممالک کے اتھلیٹس نے حصہ لیا تھا ۔ مقابلے میں امریکہ، آسٹریلیا، بھارت، ترکی، ایران سمیت دیگر ممالک شامل تھے ۔ ہرکولس ایونٹ میں نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی ۔ 

نوح بٹ نے تلوار ایونٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی جبکہ ڈیڈ لفٹ میں 230 کلو گرام وزن اٹھایا ۔ نوح دستگیر بٹ نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت رکھا ہے۔