مالدیپ نےاسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

Jun 03, 2024 | 14:24 PM

ویب ڈیسک: مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدراتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، فلسطینیوں کی امدادی مہم کیلئے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کیلئے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔ 

مزیدخبریں