ملک کے 66 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا  

Jun 03, 2024 | 14:13 PM

ایک نیوز: پولیو مہم کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر ہے ۔ 

 تفصیلات  کے مطابق کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 9 جون تک جاری مہم کے دوران سندھ کے 16 اضلاع کے 47 لاکھ 57 ہزار 303 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

پنجاب کے 6، بلوچستان 14، کے پی کے 23 اضلاع میں پولیو مہم ہو رہی ہے ۔    پنجاب میں پولیو   مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 18 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی ۔ کے پی کے 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کا ہدف مقرر ہے۔  

سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضرافضال کے مطابق گرمیوں کا موسم پولیو وائرس  کیلئے انتہائی سازگار ہوتا ہے ،گرم موسم میں پولیو وائرس پھیلنےکاخدشہ ہے۔پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے ،بچاو صرف پولیو ویکسین سے ممکن ہے،  

سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضرافضال  کا کہنا ہے کہ  شہری  اپنے بچوں کو ہر مہم میں قطرے پلوانا مت بھولیں۔   

مزیدخبریں