رواں سال کراچی میں ڈاکو ؤں  نے71شہریوں کی  جان لے لی ،رپورٹ 

Jun 03, 2024 | 14:04 PM

ایک نیوز: رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں  سٹریٹ کرائم کی 31 ہزار 641 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں   ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق   5ماہ کے دوران ڈاکوؤ ں نے 71 شہریوں کی جان لے لی ۔  پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوئوں کے ہاتھوں 45 شہری قتل ہوئے ۔ ڈاکوؤں نے جنوری میں 12، فروری میں 20، مارچ میں 17 افراد   کوجاں بحق کیا ۔ اپریل میں 19، مئی میں 2اور پہلی جون کو ہی ڈاکوؤں نے گلشن اقبال میں ہونہار طالبعلم  کی جان لے لی۔   

رپورٹ کے مطابق  ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابتک 238 سے زائد شہریوں کو زخمی بھی کیا ۔  5ماہ میں شہریوں کو 17 ہزار 828 موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔851 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔رواں سال شہریوں سے 8 ہزار 878 موبائل فون چھینے گئے، گھروں میں ڈکیتی کے 36،دکانوں پر 57 واقعات رپورٹ ہوئے ۔  

پولیس رپورٹ کے مطابق  شہر کے مختلف علاقوں میں 282 سے زائد پولیس مقابلے ہوئے۔  مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 19 ملزمان مارے گئے۔  پولیس مقابلوں میں 437 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔    

مزیدخبریں