ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا ہے۔ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا تھا ۔
عدت نکاح کیس اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا سماعت کریں گے ۔ خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔