مہنگائی میں بڑی کمی، ادارہ شماریات کی  ماہانہ رپورٹ جاری 

مہنگائی میں بڑی کمی، ادارہ شماریات کی  ماہانہ رپورٹ جاری 
کیپشن: A big reduction in inflation, the monthly report of the Bureau of Statistics continues

ایک نیوز:ادارہ شماریات  کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی  گئی ہے۔ 

ادارہ شماریات   کی رپورٹ  کے مطابق مئی میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3اعشاریہ24فیصدکمی  ہوئی  ہے ، مہنگائی کی شرح11اعشاریہ 76فیصد پر آگئی ہے۔ شہروں میں مہنگائی  2اعشاریہ 80فیصد دیہاتوں میں 3اعشاریہ 89فیصد کم ہوئی ہے۔ 

رواں مالی سال جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 24اشاریہ 52فیصد رہی  ہے۔ مئی میں شہروں  میں مہنگائی کی شرح14اشاریہ 35فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 8اشاریہ 17فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 

مئی میں آلو 14اشاریہ 73،گوشت 4 اور لوبیا 3اشاریہ 9فیصد مہنگاہوا،ٹماٹر، پیاز، 51،چکن 35اشاریہ 2 اور گندم 22اشاریہ 7فیصد سستی ہوئی ۔مائع ایندھن 9اشاریہ 4،بجلی چارجز4اشاریہ 5اور موٹر فیول 3اشاریہ18فیصد سستاہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی چارجز میں 58اشاریہ 7فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ٹرانسپورٹ سروس 32اشاریہ2 اور کاٹن ملبوسات 23اشاریہ2فیصد مہنگی ہوئی ۔ ایک سال میں پیاز86اشاریہ 6فیصد ،ٹماٹر 55اشاریہ 6فیصد ،مصالحہ جات 39اشاریہ 17فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔