حیدر آباد :سلنڈر دھماکے میں زخمی مزید 2افراد دم توڑ گئے 

Jun 03, 2024 | 11:20 AM

ایک نیوز:ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونیوالے مزید2افراد جان کی بازی ہار گئے، واقعہ میں جاں بحق  ہونیوالوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ علی رضا اور 45 سالہ اکرم شامل ہیں۔ سول برنس سینٹر میں مزید 11 زخمی زیر علاج ہیں ۔  جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے  ۔  

واقعہ کا مقدمہ 4 روز بعد تھانہ پنیاری پر سرکاری مدعیت میں درج  کرلیا گیا۔دکان کا مالک بابو الدین،بیٹا علی اور دکان چلانے والا اکرم مقدمہ میں نامز دہیں۔ 

ایف آئی آر متن کےمطابق واقعہ کے ذمہ دار مالک اور کرایہ  دار  ہیں ۔اکرم نامی شخص نے بنا کسی اجازت کے آبادی والے علاقے میں  گیس کی دکان کھولی۔زخمی اور جاں بحق افراد کے ورثاء نے مقدمہ کے لئے رابطہ نہیں کیا ۔ دکان کرائے پر دینے کی انٹری بھی متعلقہ تھانے  میں  نہیں کرائی گئی تھی۔    

مزیدخبریں