ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال 5ہزارمیگاواٹ سےتجاوزکرگیا

ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال 5ہزارمیگاواٹ سےتجاوزکرگیا
کیپشن: The shortfall of electricity across the country has exceeded 5 thousand megawatts

ایک نیوز:ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال 5ہزار172میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 828 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی سے 7ہزار556 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 880 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 880 میگاواٹ ہے۔

 ذرائع کےمطابق ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے189بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کےمطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔