ایک نیوز: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات میں درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بری کردیا ۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان ،نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔