فیصل آباد : سیشن کورٹ کے باہر  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 

فیصل آباد : سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کیپشن: Faisalabad: One person was killed in firing outside the session court

ایک نیوز:فیصل آبادسیشن کورٹ کے باہر موٹرسائیکل سواروں  کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ   سے ایک شہری   جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سوار 2ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔