ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال  ناکام ہوگئی  

لاہور : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی
کیپشن: Lahore: Young Doctors Association went on strike once again

ایک نیوز:ینگ ڈاکٹرز2 دھڑوں میں تقسیم  ہونے سے  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ناکام ہو گئی   ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے بعد ہی او پی ڈی میں کام کرنا شروع کر دیا ۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔اس بار ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ایک گھنٹہ بھی نہیں چل سکی۔ 

دوسری جانب ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں  دور دراز سے آئے مریضوں    کو مشکلات کا سامنا ہے۔  پی آئی سی ہسپتال آؤٹ ڈور  میں مریضوں کی لمبی قطاریں  لگ گئیں۔ ادویات نہ ملنے  کے باعث مریض گرمی کی شدت میں  گھنٹوں قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوگئے ۔  

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  نے مطالبہ کیا تھا کہ تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں  سکیورٹی گارڈز متعین کئے جائیں۔صوبہ میں ہیلتھ کارڈ کا دوبارہ سے اجرا کیا جائے۔  وائے ڈی اے  کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو تبدیل  کرنے کا  بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔