ایک نیوز: خیبر پختونخوا حکومت کی آخری خصوصی پرواز بشکیک سے طلبہ سمیت 287 افراد کو لیکر پشاور ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ایئر پورٹ پر طلبہ کا استقبال کیا۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی موقع پر موجود تھے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی 5خصوصی پروازوں کے ذریعے طلبہ سمیت تقریباً 1500 افراد کو وطن واپس لایا گیا۔ ان پانچ خصوصی پروازوں پر 14 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ ان طلبہ میں خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے ان طلبہ کو اپنے اپنے علاقوں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے ۔