ایک نیوز :بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2فوجی جوان شہید اور 2دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شہید ہوئے۔علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاشی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے صفائی کی جارہی ہے ۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔