آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے15ویں ترمیم منظورکرلی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے15ویں ترمیم منظورکرلی
کیپشن: Azad Kashmir Legislative Assembly passed the 15th Amendment

ایک نیوز :آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں آزادکشمیر کے آئین میں پندرویں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آزادکشمیر میں صرف 16 وزیر بانے کی حد ختم ہو گئی ہے۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ریاض گجر کی صدارت میں شروع ہوا تو وزیر حکومت فیصل راٹھور نے آئینی ترامیم ایوان میں پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔

 اپوزیشن نے تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے چودہویں ترمیم میں آزادکشمیر اسمبلی کے کل اراکین کا تیس فیصد جو کہ 16 بنتی ہے وزیر بنانے کی حد مقرر کی تھی پندرویں ترمیم کے بعد اب وزیر بنانے کی کوئی حد مقرر نہیں ۔