نریندر مودی 22 جون کو امریکی کانگریس سے خطاب کی دعوت

Jun 03, 2023 | 21:37 PM

 ایک نیوز :امریکی کانگریس کے رہنماؤں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 22 جون کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا ۔
 رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی، سینیٹ کے اکثریتی لیڈر چک شومر، سینیٹ کے ریپبلکن لیڈر مچ میک کونل اور ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ ’اپنے خطاب کے دوران آپ کو بھارت کے مستقبل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنے اور دونوں ممالک کو درپیش عالمی چیلنجز کے بارے میں بات کرنے کا موقع ملے گا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ خطاب امریکا اور بھارت کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن ہوگا‘، واضح رہے کہ امریکی مقننہ کے مشترکہ اجلاس میں نریندر مودی کی یہ دوسری تقریر ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے نریندر مودی کو رواں ماہ سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔

مزیدخبریں